عامر خان کی زندگی میں تیسری خاتون کی آمد، اہل خانہ سے متعارف کروا دیا

ہفتہ 1 فروری 2025 22:41

عامر خان کی زندگی میں تیسری خاتون کی آمد، اہل خانہ سے متعارف کروا دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان تیسری بار محبت میں گرفتار ہو گئے، خاتون کو اہل خانہ سے بھی متعارف کروا دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ 59سالہ اداکار عامر خان کی زندگی میں نئی خاتون داخل ہو گئی ہیں جن کا تعلق بنگلور سے ہے۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ عامر خان کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ عامر خان نے حال ہی میں اپنی نئی ساتھی کو پورے خاندان سے متعارف کروایا ہے، ان کی ملاقات خوش گوار رہی اور خاندان نے بھی انہیں خوش آمدید کہا۔

وقت اشاعت : 01/02/2025 - 22:41:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :