گریمی ایوارڈ 2025 کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا

تقریب میں ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی سے نمٹنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا

منگل 4 فروری 2025 12:58

گریمی ایوارڈ 2025 کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز’’گریمی‘‘کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے، جہاں معروف گلوکارہ بیونسے نے اپنے البم کاو بوائے کارٹر کے لیے سال 2025 کا البم آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا۔یہ بیونسے کے کیریئر کا پہلا البم آف دی ایئر ایوارڈ تھا، حالانکہ وہ اب تک 32 گرامیز اپنے نام کر چکی ہیں۔

لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی 67 ویں گریمیز کی تقریب میں 90 سے زائد کیٹیگریز میں ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی سے نمٹنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور متاثرین کے لیے فنڈز بھی اکٹھے کیے گئے۔بیونسے نے ایوارڈ وصول کرتے وقت کہا کہ وہ اس ایوارڈ کی توقع نہیں کر رہی تھیں اور ان کے لیے یہ ایک حیرانی کا لمحہ تھا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ، انہیں بیسٹ کنٹری البم کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔اس سال امریکی ریپر کینڈرک لمار کو ان کے گانے ناٹ لائیک از کے لیے ریکارڈ آف دی ایئر اور سونگ آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسی گانے کو بیسٹ ریپ پرفارمنس، بیسٹ ریپ سونگ اور بیسٹ میوزک ویڈیو‘‘ کے ایوارڈز بھی ملے۔امریکی گلوکارہ چیپل رون نے بیسٹ نیو آرٹسٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا، جب کہ بیسٹ پاپ ڈو/گروپ پرفارمنس کا ایوارڈ لیڈی گاگا اور برونو مارس کے گانے ڈائے ود اے اسمبلی کو ملا۔

گلوکارہ شکیرہ کو’’بیسٹ لیٹن پاپ البم‘‘کا ایوارڈ اور سبرینا کارپینٹر کو’’بیسٹ پاپ ووکل البم‘‘ کا ایوارڈ ملا۔گریمی ایوارڈز کے فاتحین کا فیصلہ ریکارڈنگ اکیڈمی کے تقریبا 13 ہزار ممبران پر مشتمل گلوکاروں، سونگ رائٹرز، پروڈیوسرز اور انجینئرز کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 04/02/2025 - 12:58:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :