ریپ اورقتل کی دھمکیاں، اداکارہ نے حنا خان پرالزام لگا دیا
منگل 4 فروری 2025 21:58

(جاری ہے)
روزلین نے کہا کہ ان دھمکیوں کا سامنا کرنا ان کے لیے بہت اذیت ناک ہے اور یہ ان کی ذہنی سکون کو متاثر کر رہا ہے۔ ان کا دعوی ہے کہ یہ دھمکیاں حنا خان کے قریبی حلقے سے آ رہی ہیں، کیونکہ وہ اپنی باتوں کے خلاف اٹھنے والی آواز کو خاموش کرنے کے لیے ان پر دبا ڈالنا چاہتے ہیں۔
روزلین خان نے مزید کہا کہ ان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ سچ کو بے نقاب کریں، کیونکہ وہ خود بھی ایک کینسر سروائیور ہیں اور ان کے لیے یہ سب کچھ ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ مجھے دھمکیاں دیتے رہیں لیکن میں اپنے موقف پر ڈٹی رہوں گی حنا کو جواب دینا ہوگا، میں بس اتنا جانتی ہوں کہ ایک سیلیبرٹی ہونے کے ناطے وہ غلط معلومات پھیلانے کے لیے جوابدہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ، روزلین خان نے حنا خان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے کینسر کی حالت کے بارے میں مبالغہ آرائی کر رہی ہیں تاکہ عوام کی توجہ حاصل کی جا سکے۔ایک انٹرویو میںروزلین نے حنا خان کے 15 گھنٹوں کی سرجری کے دعوے کو بھی مسترد کیا، کیونکہ ان کے اپنے تجربے کے مطابق ایسی سرجری کے بعد وہ تین دن تک بے ہوش رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حنا خان کا سرجری کے بعد فورا مسکراتے ہوئے باہر آنا ایک ناقابل یقین دعوی ہے۔اس کے علاوہ، روزلین خان نے حنا خان کی کیمو تھراپی کے دوران دنیا گھومنے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ کینسر کے علاج کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر حنا خان واقعی کینسر کے تیسرے مرحلے پر ہیں تو انہیں ریڈی ایشن کا سامنا کرنا پڑتا، مگر ایسا کچھ نہیں ہوا، Mجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حنا حقیقت کو چھپا رہی ہیں۔روزلین خان نے حنا خان کو چیلنج کیا کہ اگر وہ اپنے کینسر کے علاج کے بارے میں سچ بولنا چاہتی ہیں تو اپنی میڈیکل رپورٹ عوام کے سامنے رکھیں۔ روزلین نے کہا کہ حنا خان کی تمام حرکتیں محض پبلسٹی اسٹنٹ ہیں تاکہ وہ خبروں میں رہیں اور ہمدردیاں سمیٹ سکیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars

Nigaar Khan

Kelly Reilly

Khayyam Sarhadi

Ali Agha

Hannah Ware

Christian Slater

Arij Fatyma

Sunil Shetty

Alexa Vega

Jodie Sweetin

Saba Hameed

Anusheh Asad
Showbiz News In Urdu
-
نیشنل کالج آف آرٹس میں یادگار موسیقی کی شام کا انعقاد
-
کرکٹ کا بخارعاطف اسلم کے سرپر بھی سوار
-
راکھی ساونت سے 14 فروری کو نکاح ہونے جا رہا ہے، مفتی قوی کا دعویٰ
-
نازیبا سوال پوچھنے پرانڈین یوٹیوبر کی مشکلات میں اضافہ، گرل فرینڈ نے خفیہ پیغام دیدیا
-
عمران ہاشمی کی فلمیں جنت اور آوارہ پن کی دوبارہ ریلیز کا امکان
-
معروف ٹک ٹاک اسٹار 26 سال کی عمر میں کینسر کے باعث چل بسی
-
ودیا بالن بھی ماورا حسین کی اداکاری کی معترف
-
پاکستانی اداکارہ سعدیہ غفار کے ہاں بیٹے کی پیدائش