جیکولین فرنینڈیس کی عالمی پراجیکٹس میں یکے بعد دیگرے شرکت ، عالمی نقشے پر چھاگئیں

بدھ 27 مئی 2015 14:21

جیکولین فرنینڈیس کی عالمی پراجیکٹس میں یکے بعد دیگرے شرکت ، عالمی نقشے پر چھاگئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈیس کے انٹرنیشنل پراجیکٹس نے انہیں عالمی نقشے پر ڈال دیا ہے اداکارہ نے حال ہی میں فرانس ریویرا کے لئے پرواز کی جہاں انہوں نے ایف آئی مونا کو گرینڈ پریکس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے 23 مئی کو کانز فلم فیسٹول میں شرکت اور اس موقع پر کچھ وقت سپر ماڈل توحی کیمبل کی 45 ویں سالگرہ کے لئے بھی نکالا اور کیمبل نے ان کی خود خاطر تواضع کرتے ہوئے انک کے لئے اپنی طرف سے شاندار گرینڈ پارٹی کا اہتمام کیا اور اپنے دیگر دوستوں سے بھی ملوایا ۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 14:21:15