امیتابھ بچن کے ایشوریا رائے کی خوبصورتی پر دلچسپ تبصرے نے سب کو حیران کر دیا

جمعرات 6 فروری 2025 22:19

امیتابھ بچن کے ایشوریا رائے کی خوبصورتی پر دلچسپ تبصرے نے سب کو حیران کر دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2025ء) بھارت کے لیجنڈری اداکارہ امیتابھ بچن نے ایشوریا رائے کی خوبصورتی پر دلچسپ تبصرہ کرکے سب کو حیران کر دیا۔بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں کون بنے گا کروڑ پتی شو میں کم عمر امیدوار نے ایشوریا رائے کی خوبصورتی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا سر ایشوریا رائے بہت خوبصورت ہیں۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ہاں ہم جانتے ہیں، تاہم جب پرنوشا نے ان سے خوبصورتی کے راز دریافت کئے تو امیتابھ بچن نے دل جیت لینے والا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیکھئے ایک بات بتائیں ا?پ کو چہرے کی خوبصورتی کچھ سالوں میں مٹ جائے گی لیکن ا?پ کے دل کی خوبصورتی سب سے اہم ہے جو ہمیشہ رہتی ہے۔دوسری جانب ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی کو 18 سال مکمل ہو چکے ہیں، اگرچہ دونوں کی جوڑی کو بالی ووڈ کی خوبصورت ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے، لیکن ان کے رشتے میں تنازعات کی افواہیں بھی گردش میں رہتی ہیں تاہم ابھیشیک اور ایشوریا نے کبھی بھی اپنی نجی زندگی پر تبصرہ نہیں کیا۔
وقت اشاعت : 06/02/2025 - 22:19:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :