اکشے، ٹوئنکل کھنہ نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ 80 کروڑ میں فروخت کردیا

کاروباری مراکز سے قریب اور ساحل سمندر پر واقع اس اپارٹمنٹ میں چار کار پارکنگ اسپیس بھی موجود ہیں

جمعہ 7 فروری 2025 12:16

اکشے، ٹوئنکل کھنہ نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ 80 کروڑ میں فروخت کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)اکشے کمار اور انکی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے ممبئی کے علاقے ورلی میں واقع اپنا پرتعیش اپارٹمنٹ 80 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا-واضح رہے کہ دونوں نے اپنا یہ لگژری اپارٹمنٹ جو ورلی کے فیشن ایبل علاقے 360 ویسٹ ٹاور میں ہے اس کی فروخت کا سودا 31 جنوری کو 80 کروڑ (بھارتی روپی)میں فائنل کیا تھا۔

(جاری ہے)

پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق اپارٹمنٹ کا رقبہ 6,830 اسکوائر فٹ اور یہ ٹاور بی کے 39ویں منزل پر ہے۔بتایا جاتا ہے کہ خریدار پلاوی جین نے اسٹیمپ ڈیوٹی ہی کی مد 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی خطیر رقم ادا کی، جس سے ممبئی کے اس اعلی درجے کے علاقے میں قیمتوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ کاروباری مراکز سے قریب اور ساحل سمندر پر واقع اس اپارٹمنٹ میں چار کار پارکنگ اسپیس بھی موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 07/02/2025 - 12:16:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :