اردو ادب کے ممتاز شاعر و ادیب صوفی غلام مصطفی تبسم کو مداحوں سے بچھڑے 47برس بیت گئے

صوفی غلام مصطفی نے اعلی تعلیم کے حصول کے بعد تدریس کا پیشہ اپنایا اور لاہور کے تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے

جمعہ 7 فروری 2025 12:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)اردو ادب کے ممتاز شاعر و ادیب صوفی غلام مصطفی تبسم کو مداحوں سے بچھڑے 47برس بیت گئے۔بچوں کے لئے ان کی تخلیقات کو بے حد مقبولیت ملی، ٹوٹ بٹوٹ ان کا ہی تخلیق کردہ کردار ہے جو آج بھی ہمارے ذہن پر نقش ہے، ٹوٹ بٹوٹ کے خالق صوفی غلام مصطفی تبسم 4 اگست 1899 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

صوفی غلام مصطفی نے اعلی تعلیم کے حصول کے بعد تدریس کا پیشہ اپنایا اور لاہور کے تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے، ریٹائرمنٹ کے بعد خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر، لیل و نہار کے مدیر اورکئی دیگر اداروں میں اعلی عہدوں پر فائز ہوئے۔

صوفی غلام مصطفی تبسم کا ایک نمایاں حوالہ بچوں کا ادب ہے، انہوں نے اپنی نظموں سے بچوں کو لطف اندوز ہونے کے ساتھ علم و عمل کی طرف راغب کیا، بچوں کے لئے ان کی تخلیقات کو بے حد مقبولیت ملی۔حکومت پاکستان نے صوفی غلام مصطفی تبسم کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا، ایرانی حکومت نے انہیں نشان سپاس عطا کیا۔اردو ادب کا یہ روشن ستارہ 7 فروری 1978 کو ہمیشہ کے لئے ڈوب گیا، صوفی غلام مصطفی تبسم لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
وقت اشاعت : 07/02/2025 - 12:17:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :