مشہورفنکارہ امرخان نئیء ڈرامے دستخط میں مرکزی کردار ادا کریں گی

جمعہ 7 فروری 2025 17:15

مشہورفنکارہ امرخان نئیء ڈرامے دستخط میں مرکزی کردار ادا کریں گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)فن کی دنیا کا ایک بڑا نام امر خان مقبول چینل ہم ٹی وی کے نئے ڈرامے دستخط میں ایک انوکھا کردار ادا کررہی ہیں۔اس ڈرامے کے ہدایتکار عبداللہ بادینی ہیں اور ایم ڈی پروڈکشنزکی اس پیشکش کو ایڈیسن ادریس نے تحریر کیا ہے۔ یہ کھیل مشہور اردوکلاسیکل ناول اک چادر میلی سی پر مبنی ہے ۔ اس کی زبردست کاسٹ میںعفان وحید، بابر علی، نادیہ افغان، مہر بانو اور علی عمار کے نام نمایاں ہیں۔

(جاری ہے)

مرخان، جو اپنی متاثر کن اداکاری کیلئے مشہور ہیں، ایک بار پھر ایک نئے انداز کے کردار میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی جو ناظرین کی دلچسپی کا باعث ہوگی۔ دستخظ میں محبت، قربانی اور فیملی کے موضوعات کو خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو کلاسیک ناول کے خصوصی انداز کی عکاسی کرتا ہے۔اسٹار کاسٹ، وژینری ڈائریکٹر اور پرکشش جذباتی کہانی کے ساتھ دستخط یقینی طور پر دیکھنے والوں کے دلوں کو چھولے گی۔ مزید اپ ڈیٹس کیلئے انتظار کیجیے ؛ یہ ڈرامہ عنقریب ٹی وی پر پیش کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 07/02/2025 - 17:15:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :