ہالی ووڈ فلم’ ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو‘ کا نیا ٹریلر جاری

جمعرات 28 مئی 2015 12:46

ہالی ووڈ فلم’ ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو‘ کا نیا ٹریلر جاری

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا،فلم میں ڈریکولا کردار فائیو سٹار ہوٹل میں مزے کرتے دکھائی دینگے،فلم 2012ء کی فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا کا سیکوئل ہے،ہدایتکار جینڈی ٹارٹاکووسکی کی کامیڈی سے بھرپور اس فلم میں دیو اور بلاؤں کیلئے فائیو سٹار ہوٹل تیارکیا گیا ہے جہاں وہ اپنے من پسند کھانوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آئیں گے،فلم میں پس پردہ آوازکا جادو ہالی ووڈ اداکار ایڈم سینڈلر،سلینا گومز، اور ڈیوڈ اسپیڈ نے جگایا ہے،فلم ٹرانسلوانیا ٹو 25 ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 12:46:21

Rlated Stars :