اداکارہ فاطمہ آفندی نے بھارتی ہدایتکار انیس بزمی کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کو مسترد کردیا

جمعرات 28 مئی 2015 13:01

اداکارہ فاطمہ آفندی نے بھارتی ہدایتکار انیس بزمی کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کو مسترد کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) ٹی وی کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے بھارتی ہدایتکار انیس بزمی کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹرانیس بزمی نے اپنی ایک ہاررفلم میں بولڈ کردار کے لیے فاطمہ آفندی سے فون پررابطہ کیا اور انھیں فلم کی کہانی اور ان کے کردارکے حوالے بتایا جس پر انھوں نے اس پیشکش کویہ کہہ کر مسترد کردیا کہ وہ کوئی بھی ایسا کام نہیں کرسکتیں جس سے پاکستان کی بدنامی اور فیملی کا نام خراب ہو۔

ان کے لیے بھارتی فلم میں کام کرنے سے زیادہ فیملی کی عزت کی حفاظت ضروری ہے۔اس حوالے سے فاطمہ آفندی نے بتایا کہ مجھے پاکستانی اوربالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کا سلسلہ جاری ہے، مگر فلم اور ٹی وی کے شعبوں میں کام کرنے کا انداز بہت ہی مختلف ہے۔

(جاری ہے)

مجھ پر فیملی کی طرف سے کبھی بھی شوبز میں کام کرنے پرکوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہیں لیکن مجھے خود سے اپنی حدود کا پتہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ انہیں کچھ روز قبل بھارتی فلم ڈائریکٹرانیس بزمی کی جانب سے فون کال موصول ہوئی جس میں انھوں نے میرے ڈرامے کے حوالے سے بہت زیادہ تعریف کرتے ہوئے اپنی فلم میں کام کی پیشکش کر ڈالی۔ میں نے حسب روایت فلم کی کہانی اور اپنے کردار کے بارے میں جب جانا تو میں نے فلم میں کام کرنے سے صاف انکار کر دیا،اس کی بڑی وجہ فلم کی کہانی اورمیرا بولڈ کردار تھا۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 13:01:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :