ممبئی : سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن کیس میں نئے انکشافات سامنے آگئے، کیس کی فائلیں جل کر راکھ، کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 مئی 2015 15:31

ممبئی : سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن کیس میں نئے انکشافات سامنے آگئے، کیس کی فائلیں جل کر راکھ، کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

ممبئی(اردو پوائنٹ تاازہ ترین اخبار. 28 مئی 2015 ء) : بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان کے ہٹ اینڈ رن کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ایک سماجی کارکن منصور درویش نے اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت کیس کا ریکارڈ مانگا تھا، جس کے جواب میں حکام نے کہا کہ کیس کی تمام فائلیں 21 جون 2012 ء کو سرکاری دفتر میں لگی آگ کی نذر ہو گئی تھیں لہٰذا مقدمے سے متعلق کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے. یاد رہے کہ سلمان خان پر نشے میں فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں فٹ پاتھ پر سویا ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے تھے.

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 15:31:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :