تیسرے طارق جاوید ایوارڈ شو کی تقریب اگست کے آخر میں منعقد ہو گی

اتوار 31 مئی 2015 12:34

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء)تیسر ے طارق جاوید ایوارڈ شو کی تقریب اگست کے آخر میں منعقد کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ایوارڈشو کی تقریب دو ماہ قبل منعقد ہونا تھی مگر تقریب کی آرگنائزر شیبا بٹ کے دبئی روانہ ہونے کی وجہ سے یہ تاخیر کا شکار ہو گئی ۔

(جاری ہے)

اب تقریب اگست کے آخرمیں منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں فلم ‘ ٹی وی اور تھیٹر سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والوں کو ایوارڈ ز دئیے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 31/05/2015 - 12:34:11