Live Updates

خیبرپختون خواہ میں بلدیاتی انتخاب میں تحریک انصاف کی کامیابی اس کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے‘ جہانزیب خان کھچی

اتوار 31 مئی 2015 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ خیبرپختون خواہ میں بلدیاتی انتخاب میں تحریک انصاف کی کامیابی اس کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سیاست میں تبدیلی لائی ہے اور اس جماعت کی عوامی خدمت کی سیاست کو عوام نے مقبول سند د ی یہی وجہ ہے کہ دوسری جماعتیں تحریک انصاف کی عوام دوست سیاست سے خوف کھاتی ہیں ، عمران خان نے قوم کو بتایاکہ عوام کی خدمت کرنا ہی اصل سیاست ہے اس سے قبل کسی جماعت نے عوام کی خدمت کو اپنا منشور نہیں بنایا ،یہاں کھاؤ اور بھاگوکی سیاست ہو تی رہی عوام کو روز نئے خواب دیکھا گئے مگر انہیں کسی خواب کی تعبیر نہ ملی۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے سب سے پہلے احتساب کا نعرہ لگایا ،ہم نے سادگی کو فروغ دیا ،عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے لائحہ عمل دیا۔تحریک انصاف نے ملک سے سیاست کے نام پر دھوکہ دہی کوختم کرنے کی مہم شروع کی ہے جسے بلدیاتی انتخاب میں زبر دست کامیابی ملی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات