اداکارہ سائرہ خان پر فلم”بازار“کا آئٹم سانگ عکسبند کرلیا

پیر 1 جون 2015 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء)اسٹیج کی نامور اداکارہ سائرہ خان پر فلم ”بازار“کا آئٹم سانگ عکسبند کرلیا گیا ، تفصیلات کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر لیاقت علیخان نے گذشتہ روزلاہور کے تماثیل تھیٹر میں برقی قمقموں سے سجے سیٹ پر آئٹم سانگ کی عکسبندی مکمل کروائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سائرہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے جب بھی کوئی اچھا پراجیکٹ آفر کیا جاتا ہے تو میں اسے سائن کر لیتی ہوں اور فلم میں کام کرنے کا تجربہ بھی کافی خوشگوار رہا ہے۔یاد رہے کہ یہ فلم”بازار “پشتو زبان میں بننے والی فلم”نشہ“کا اردو ورژن ہے جسے عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 01/06/2015 - 13:06:42

Rlated Stars :