بلدیاتی انتخاب میں خیبرپختونخواہ کی طرح پنجاب میں بھی کامیابی حاصل کرینگے ‘ جہانزیب خان کھچی

پیر 1 جون 2015 16:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخاب میں خیبرپختونخواہ کی طرح پنجاب میں بھی کامیابی حاصل کریں گے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخاب میں تحریک انصاف کی کامیابی اس کی مقبولیت کا مظہرہے ۔اب جو جماعت عوام کے مسائل حل کرے گی وہ ہی کامیابی حاصل کرے گی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالا تو صوبہ کی حالت بہت بری تھی ہم نے یہاں اصلاحات کا آغاز کیا ،ہماری حکومت قائم ہوتے ہی بیس یورنیوسٹیوں نے یہاں اپنے کیمپس قائم کرنے کی پیش کش کی۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے حکمران بنائیں کہ پنجاب میں کتنی یونیورسٹیوں کے کیمپس کھولے گئے یہاں سات سالوں سے ہیلتھ انشور نس کارڈ کا اجرا کیوں نہیں ہوسکا ۔آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیوں مکمل نہ ہوسکی ۔روڈز پلان تو بنا دیا گیا لیکن غریب د وقت کی روٹی فراہم کرنے کے لئے کوئی حکمت عملی مرتب نہ ہوسکی ۔خیبرپختون خواہ حکومت کی کارکردگی پنجاب حکومت سے سوگنا بہتر ہے پنجاب میں عوام کو صرف تسلیاں دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :