فنکاروں کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردار پر زمبابوے کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین

منگل 2 جون 2015 12:35

فنکاروں کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردار پر زمبابوے کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء ) پاکستانی اداکاروں کی جانب سے زمبابوے کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین ،پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریز جیت لی مگر زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ۔ فلم ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں سہیل احمد ،افتخار ٹھاکر ،ا مان اللہ ،میرا ، خوشبو ،آفرین ، ندا چوہدری ، ہما علی ،صائمہ منور ،عینی طاہرہ ، حمیر اارشد ،شبنم مجید ،نائمہ ریاض ،شیبا رانی،صوبیہ خان ،قسمت بیگ ،زارااکبر ،روبی انعم ،پائیل چوہدری،سخاوت ناز ،عابد کشمیری ،حسن مراد ،ذوالقرنین حیدر ،قیصر پیا ، ہنی البیلا ،عمران شوکی اور گلفام نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے اس وقت پاکستان کا دورہ کیا جب دنیا کی دوسری ٹیمیں پاکستان آنے سے ہچکچاہٹ محسوس کررہی تھیں ،زمبابوے نے پاکستان میں کھیل کر ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی امن پسند اور محبت کرنے والے لوگو ں کو ملک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ٹیم کا جم کے مقابلہ کیا ۔زمبابوے نے پاکستان میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیل کر دوسرے ملکوں کو پیغام دیا ہے کہ پاکستا ن کے خلاف جو بھی منفی پراپیگنڈا ہورہا ہے وہ سب بے بنیاد ہے ۔ فنکاروں نے کہاکہ زمبابوے ٹیم بے شک میچ ہار کر گئی ہے مگر ہماری محبتیں ان کے ہمراہ گئی ہیں اور ہم پاکستانی ہونے کی حیثیت سے زمبابوے کرکٹ ٹیم اور ان کی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کر کٹ کی بحالی اہم کردار ادا کیاہے اور امید ہے کہ زمبابوے کو دیکھتے ہوئے دوسرے ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان دورہ کرینگی ۔

وقت اشاعت : 02/06/2015 - 12:35:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :