گجنی ٹو انتہائی اہم فلم ہے ، پریانکا چوپڑا

منگل 2 جون 2015 14:49

گجنی ٹو انتہائی اہم فلم ہے ، پریانکا چوپڑا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ان کی آنیوالی فلم ”گجنی ٹو“ انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ فلم ملک کو موجودہ درپیش مسائل کا احاطہ کئے ہوئے ہے جن میں کرپشن ، لینڈ مافیا اور کسانوں کی خود کشیوں جیسے اہم مسائل پر روشنی ڈالنا شامل ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلم گجنی ٹو میں میرا کردار پولیس اہلکار کاہے انہوں نے کہا کہ یہ فلم میرے لئے صرف کردار کے لحاظ سے ہی اہم نہیں ہے بلکہ اس فلم میں میرا وہ کردار ہے جو اجے دیوگن حقیقی فلم میں کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی شاندار ہے پراکاش جہا نے اس فلم کی کہانی کو خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 02/06/2015 - 14:49:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :