امیتابھ بچن کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد پندرہ ملین سے تجاوز کرگئی

منگل 2 جون 2015 14:49

امیتابھ بچن کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد پندرہ ملین سے تجاوز کرگئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن کے ٹویٹر مداحوں کی تعداد پندرہ ملین سے تجاوز کرگئی اس طرح انہوں نے اپنے مدمقابل شاہ رخ خان ، سلمان خان ، عامر خان اور پریانکا چوپڑا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جن کی بالترتیب ٹویٹر مداحوں کی تعداد 13.3،12.2،12.9،12.2 اور 9.81ملین ہے پیکو سٹار امیتابھ بچن نے مئی 2010ء میں ٹویٹر کا استعمال شروع کیا اور پھر سائیٹ پر ان کے مداحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

وقت اشاعت : 02/06/2015 - 14:49:06

Rlated Stars :