امریکہ جانے سے انگریزی بہتر ہوگئی ہے ، میرا

منگل 2 جون 2015 14:49

امریکہ جانے سے انگریزی بہتر ہوگئی ہے ، میرا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) فلمسٹار میرا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ جانے سے ان کی انگریزی بہتر ہوگئی ہے اور اب وہ آسکر فلم میں جلوہ گر ہونگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ امریکہ جانے سے ان کی انگریزی اتنی بہتر ہوگئی کہ انہوں نے محسوس کیا ہے کہ اب انگریزی فلم میں کام کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے زیر اہتمام دس فلمیں بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں جس سے لالی ووڈ فلم انڈسٹری کی گرتی ہوئی ساکھ کو سہارا ملے گا انہوں نے کہا کہ میری انگریزی فلم آسکر کیل آخری مراحل میں ہے فلم کی پیشکش اور مرکزی کردار کے فرائض میں نے خو سرانجام دیئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 02/06/2015 - 14:49:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :