رمضان المبارک میں سرِ راہ موسیقی پر رقص؛ اداکارہ حنا بیات کا ردعمل سامنے آگیا

بدھ 12 مارچ 2025 22:30

رمضان المبارک میں سرِ راہ موسیقی پر رقص؛ اداکارہ حنا بیات کا ردعمل سامنے آگیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2025ء)اپنی رقص کرنے کی ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر حنا خواجہ بیات نے ایک پوسٹ میں جواب دیدیا۔سینئیر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ لندن کی ایک گلی میں موسیقار نے مجھے پہچان کر عزت دی تھی۔آرٹسٹ نے بالی ووڈ کا مشہور گانا گایا جس میں نے اور وہاں موجود دیگر افراد نے بھی حوصلہ بڑھانے کے لیے رقص کیا تھا۔

(جاری ہے)

حنا خواجہ بیات نے کہا کہ میری ڈانس کی اس ویڈیو پر کافی لوگوں نے تنقید کی ہے جنھیں نہیں معلوم کہ جب کوئی آرٹسٹ آپ کو پہچان کر پرفارمنس کی دعوت دے تو نہ نہیں کیا جا سکتا۔اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اگر کسی آرٹسٹ کے کام کی حوصلہ افزائی کی جائے تو اسے کتنی خوشی ہوتی ہے بس صرف اسی لیے میں نے رقص کیا تھا۔حنا خواجہ بیات نے کہا کہ خوشیاں بانٹنے سے خوشیاں بڑھتی ہیں اور جو لوگ یہ بات نہیں سمجھتے ہمیشہ پریشان رہتے ہیں۔سینیئر اداکارہ نے ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا اس لیے اپنی سوچ کو مثبت رکھیں اور ہمیشہ خوش رہیں۔
وقت اشاعت : 12/03/2025 - 22:30:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :