ڈراموں میں رونے کا کردار مشکل ہوتا ہے، سارہ خان

میں زیادہ تر اداس کردار ادا کرتی ہوں لیکن مناظر کے دوران رو نہیں سکتی

جمعرات 13 مارچ 2025 12:22

ڈراموں میں رونے کا کردار مشکل ہوتا ہے، سارہ خان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)اداکارہ سارہ خان نے اپنے مختلف ڈراموں میں رونے والے کرداروں پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کے لئے رونا بہت مشکل ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اداکارہ سارہ خان نے برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران ڈراموں میں اپنے رونے والے سین سے متعلق بات کی، انہوں نے کہا کہ میں زیادہ تر اداس کردار ادا کرتی ہوں لیکن مناظر کے دوران رو نہیں سکتی، میں دکھی مناظر میں بھی بمشکل ہی رو پاتی ہوں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میری زندگی میں بہت سے افسوسناک واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن مجھے رونا بالکل اچھا نہیں لگتا۔

وقت اشاعت : 13/03/2025 - 12:22:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :