چارشادیوں کے معاملے پر حمزہ علی عباسی کی ویڈیو وائرل
جمعرات 20 مارچ 2025 22:54

(جاری ہے)
ویڈیو میں حمزہ سے پوچھا گیا کہ وہ اس حکم کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔
حمزہ نے پہلے قہقہہ لگایا اور پھر بڑی وضاحت سے جواب دیا۔انہوں نے کہا، قرآن میں چار شادیوں کی اجازت کا ذکر مخصوص حالات میں کیا گیا ہے۔ جنگ احد میں صحابہ کرام کی بڑی تعداد شہید ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے بے شمار بیوائیں اور یتیم بچے بے سہارا ہو گئے تھے۔ ان کی دیکھ بھال کیلیے کوئی سماجی نظام نہیں تھا۔ ایسے حالات میں اللہ نے حکم دیا کہ یتیموں کی دیکھ بھال کرو، اور اگر تمہیں لگتا ہے کہ تم ان کی ماں کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے، تو ان سے شادی کرلو، چاہے ایک، دو، تین یا چار۔ حمزہ نے مزید کہا، لیکن اللہ پاک نے یہ بھی فرمایا کہ اگر تم بیویوں کے درمیان انصاف نہیں کرسکتے، تو صرف ایک ہی شادی کرو۔ یہ حکم بھی اسی کتاب میں موجود ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسلام نے چار شادیوں کا حکم نہیں دیا، بلکہ اس وقت عرب معاشرے میں لاتعداد شادیوں کا رواج تھا، جس پر اللہ نے پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر شادی کرنی ہی ہے تو چار سے زیادہ نہ کرو، اور بہتر یہ ہے کہ ایک ہی کرو۔حمزہ علی عباسی نے ایک آیت کی تفسیر کرتے ہوئے بتایا کہ جب اسلام آیا، اس وقت لوگوں کے ہاں 10 یا اس سے بھی زیادہ بیویاں ہوتی تھیں۔ اسلام نے اس پر پابندی عائد کرتے ہوئے چار کی حد مقرر کی اور ساتھ ہی یہ شرط بھی لگائی کہ اگر کوئی ایک سے زیادہ شادیاں کرتا ہے، تو اس پر لازم ہے کہ وہ بیویوں کے درمیان مکمل انصاف قائم کرے۔ اگر وہ انصاف نہیں کرسکتا، تو اسے صرف ایک ہی شادی پر اکتفا کرنا چاہیے۔حمزہ نے اپنی ذاتی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، میں ایک ہی شادی میں خوش ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے جس انصاف اور توازن کی بات کی ہے، وہ ایک سے زیادہ شادیوں میں ممکن نہیں ہے۔حمزہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ان کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حمزہ نے نہ صرف قرآنی حکم کی درست وضاحت کی ہے، بلکہ اسے جدید تناظر میں بھی سمجھایا ہے۔ ان کی یہ وضاحت نہ صرف دانشمندانہ ہے، بلکہ اس نے لوگوں کو اسلام کے اصل پیغام کو سمجھنے میں مدد دی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars

Shazia Khushk

Sajjad Ali

Hashim Nadeem

Lily-Rose Melody Depp

Humaira Channa

Abrar Ul Haq

Patrick Swayze

Asif Raza Mir

Ainy Jaffri

Emily Browning

Jeremy Renner

Nadia Khan
Showbiz News In Urdu
-
والدین سے کال کرکے پوچھا جارہا ہے کیا میں مرچکی ہوں: علیزے شاہ کا انکشاف
-
اخلاقیات پرپورا اترنے والے ڈرامے کرتا ہوں، حمزہ علی عباسی
-
بھارتی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا، جاوید شیخ
-
اداکارہ صبا فیصل نے بھارتی اشتہارکی پیشکش ٹھکرا دی
-
آندھرا پردیش؛ مداح نے بالی وڈ اداکارہ سمانتھا کے نام پر مندر تعمیر کرلیا
-
پروین بابی کی ذہنی حالت اور ہمارے تعلق کا انجام بہت دلخراش تھا: مہیش بھٹ
-
رجب بٹ کا برطانیہ میں خود پر قاتلانہ حملے کادعویٰ
-
معروف مزاح نگار، اداکاروشاعراطہر شاہ خان جیدی کی پانچویں برسی 10 مئی کو منائی جائے گی