فلم”عبداللہ“ پاکستان کے سینما گھروں میں کل ریلیز ہوگی

جمعرات 4 جون 2015 12:12

فلم”عبداللہ“ پاکستان کے سینما گھروں میں کل ریلیز ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) پاکستانی اداکار عمران عباس، ساجد حسن، سعدیہ خان، اور حمید شیخ کی فلم”عبداللہ“ پاکستان کے سینما گھروں میں کل جمعہ کو ریلیز ہوگی۔”عبدللہ“ پاکستان کی واحد فیچر فلم ہے جو اس سال کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

90 منٹ کے دورانیہ کی اس فلم کی کہانی 17 مئی 2011 کو کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں پیش آنے والے ایک واقعہ کے گرد گھومتی ہے جس کے دوران ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ایف سی کی جانب سے دہشتگرد قرار دینے کے بعد پانچ روسی و تاجک شہریوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

اس واقعہ کو ایک صحافی نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا اور اس فوٹیج کے بعد اس واقعے پر کافی قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں۔”عبداللہ“ اس مضمون پر بننے والی پہلی فلم ہے جو بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے اس واقعے پر اٹھنے والے سوالات کے جوابات دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

وقت اشاعت : 04/06/2015 - 12:12:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :