اداکارہ فرزانہ تھیم حیدر آباد میں ڈرامہ سیریل ”تیر ے میرے بیچ میں “کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے بعد کراچی واپس پہنچ گئیں

جمعرات 4 جون 2015 12:38

اداکارہ فرزانہ تھیم حیدر آباد میں ڈرامہ سیریل ”تیر ے میرے بیچ میں “کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے بعد کراچی واپس پہنچ گئیں

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء ) اداکارہ فرزانہ تھیم حیدر آباد میں ڈرامہ سیریل ”تیر ے میرے بیچ میں “کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے بعد کراچی واپس پہنچ گئیں ۔ فرزانہ تھیم مومل پروڈکشن کی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کیلئے دیگر اداکاروں کے ہمراہ کراچی گئی تھیں جہاں انہوں نے 10روز تک ڈرامہ کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں صنم چوہدری ،آغا فرحان ،شاہین خان ،سحر علی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ڈرامے کے ڈائریکٹر محسن طلعت ہیں ۔علاوہ ازیں فرزانہ تھیم اے این بی پروڈکشن کی ڈرامہ سیریل ”گمنام “میں بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جن میں ان کے ہمراہ بابر علی ، ندیم صدیقی ،مہک علی شامل ہیں ۔ دونوں ڈرامہ سیریل مکمل ہونے کے بعد نجی ٹی وی چینل سے آن اےئر کردئیے جائیں گے ۔

وقت اشاعت : 04/06/2015 - 12:38:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :