ہالی ووڈ کی پر کشش ایکشن ہیروئن انجلینا جولی 40 سال کی ہو گئیں

جمعرات 4 جون 2015 15:58

ہالی ووڈ کی پر کشش ایکشن ہیروئن انجلینا جولی 40 سال کی ہو گئیں

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء)ہالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ اور ایکشن کرداروں کو بخوبی نبھانے والی انجلینا جولی اپنی 40 سالگرہ منا رہی ہیں۔ انجلینا جولی 4 جون 1975 کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیرئرکا آغاز بطور چائلڈ اسٹار 1982 میں بننے والی فلم لکنگ ٹو گیٹ آوٹ سے کیا جس میں ان کے والد اداکار جان وو نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

2001 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم لاراکرافٹ، ٹومب ریڈر نے انجلینا جولی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ اسی نام سے فلم سے پہلے اور اب تک کئی ویڈیو گیم بھی بنائی گئی ہیں، جس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دیئے۔ ٹومب ریڈر میں انجلینا جولی نے اپنا کردار شاندار انداز میں نبھایا، یہی وجہ ہے ان کی ایکشن سے بھرپور فلموں بیو ولف، وانٹڈ اور سالٹ کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا گیا۔ مسٹر اینڈ مسز سمتھ میں ان کے ساتھ ہالی ووڈ اداکار براڈ پٹ نے ساتھ نبھایا اور اس فلم میں ان کی فلمی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔ واضح رہے کہ ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ فلمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں۔

وقت اشاعت : 04/06/2015 - 15:58:13

Rlated Stars :