”ایلوہا“ کی غلط کاسٹنگ؛ ڈائریکٹر کو معافی مانگنا پڑگئی

جمعرات 4 جون 2015 16:05

”ایلوہا“ کی غلط کاسٹنگ؛ ڈائریکٹر کو معافی مانگنا پڑگئی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ایلوہا میں شامل بڑے ناموں کے سبب فلم بینوں کو اس سے بے حد امیدیں تھیں تاہم اس کے برعکس یہ فلم باکس آفس پر بدترین بزنس کی حامل رہی۔ اسکی وجہ کاسٹنگ میں غلط فیصلے تھے جن کے سبب فلم کے کہانی نویس اور ہدایتکار کیمرون کرو کو معافی مانگنا پڑی ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم میں ایما سٹون کو ایک ایشیائی خاتون دکھایا گیا ہے۔

سپید رنگت اور سرخ بالوں والی ایما کا ایشیائی پس منظر کا ہونا کسی بھی فلم بین سے ہضم نہ ہوا اور کیمرون پر شدید تنقید کی گئی۔ اپنے بلاگ پر انہوں نے لکھا ہے کہ وہ فلم بینوں کی مایوسی سے واقف ہیں اور ان سے دل سے معافی کے خواستگوار ہیں۔ فلم میں کیمرون کرو ایک چینی آدمی کی بیٹی دکھائی گئی ہیں جبکہ خود انہیں ہوائی کا دکھایا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 04/06/2015 - 16:05:36

Rlated Stars :