اداکارہ مدھو پشتو فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے مری روانہ

جمعہ 5 جون 2015 12:13

اداکارہ مدھو پشتو فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے مری روانہ

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) اداکارہ مدھو پشتو فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لئے مری روانہ ہو گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ پشتو فلموں کے ہدایتکار ارشد خان نے عید الفطر کے لئے ایک نئی پشتو فلم کا آغاز کیا ہے جسکی شوٹنگ مری میں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں اداکارہ مدھو مری روانہ ہو گئی ہیں جہاں وہ ایک ہفتے تک فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں شاہد خان‘ بابر خان‘ محمد حسین سواتی ‘ اچھی خان ، صوبیہ خان ، بنش ‘ سحر علی اور عمران خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 05/06/2015 - 12:13:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :