لوگوں میں احساس محبت کا قحط پڑ چکا ،مفاد پرستی کی عادت پختہ ہوتی جا رہی ہے‘ روبی انعم

جمعہ 5 جون 2015 12:13

لوگوں میں احساس محبت کا قحط پڑ چکا ،مفاد پرستی کی عادت پختہ ہوتی جا رہی ہے‘ روبی انعم

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ لوگوں میں احساس محبت کا قحط پڑ چکا ہے اور مفاد پرستی کی عادت پختہ ہوتی جا رہی ہے مگر آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جن میں خلوص ، چاہت اور محبت جیسے سچے جذبات موجود ہیں ۔ ” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔

(جاری ہے)

2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری سب سے بری عادت ہے کہ میں کوئی بات دل میں نہیں رکھتی جو اچھا کام کرتا ہے میں اس کی تعریف کرتی ہوں اور غلط بات کرنے والوں کو منہ پر سنا دیتی ہوں ۔

مگر ایسا کرنے کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں ، سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہنے میں مجھے کوئی خوف نہیں ہوتا ۔ روبی انعم نے کہا کہ آج مفاد پرستی کا دور ہے ، چڑھتے سورج کو سلام کرنا ہماری عادت بن چکا ہے اور مفاد پرستی میں اپنے سگے رشتے داروں کو بھی فراموش کر دیتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 05/06/2015 - 12:13:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :