پاکستانی گلوکار فرحان سعید کے فین کلب میں اضافہ‘ کنگ خان بھی فین کلب میں شامل

جمعہ 5 جون 2015 12:38

پاکستانی گلوکار فرحان سعید کے فین کلب میں اضافہ‘ کنگ خان بھی فین کلب میں شامل

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی پاکستانی گلوکارفرحان سعید کے پرستارنکلے۔ اپنے گھرپردعوت کی اورگیت سننے کے ساتھ ساتھ خود بھی گنگناتے رہے۔فرحان سعید نے بالی وڈ ڈائریکٹر وکرم بھٹ کی فلم ’کریچر‘ کے گانے ’نام وفا ‘ سے بالی ووڈ میں قد م رکھا تھا اوراب ان کے مداحوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انھیں اپنے گھرپردعوت میں مدعو کیا اور ان کے اصرار پر فرحان سعید نے کنگ خان کے لیے ایک خصوصی گیت بھی گایا۔کنگ خان ، فرحان سعید کے گانے سے اتنے متاثر ہوئے کہ وہ بھی ان کے ساتھ گاتے نظر آئے۔ فرحان سعید اور کنگ خان کے گانے کی وڈیو تقریب میں شریک ایک مہمان نے ریکارڈ بھی کرلی جوعنقریب ریلیزکر دی جائے گی۔

وقت اشاعت : 05/06/2015 - 12:38:27

Rlated Stars :