رنبیر کپور نے انوشکا شرما کو ویرات کوہلی کی تصویر فریم کروا کر تحفہ میں دیدی ‘انوشکاخوشی سے نہال

جمعہ 5 جون 2015 12:46

رنبیر کپور نے انوشکا شرما کو ویرات کوہلی کی تصویر فریم کروا کر تحفہ میں دیدی ‘انوشکاخوشی سے نہال

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپور نے اداکارہ انوشکا شرما کو ان کے محبوب بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی فریم کردہ تصویر تحفے میں دے کر خوشی سے نہال کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹرویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کا معاشقہ ہمیشہ خبروں کی زینت بنا رہا ہے جب کہ کوہلی نیاداکارہ سے برملا اظہارمحبت بھی کیا لیکن انوشکا کی جانب سے محتاط رویہ اپنایاگیا تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ رنبیر کپور نے انوشکا کو ان کا من پسند تحفہ دے کر ان کا دل جیت لیا ہے۔

رنبیرکپور نے اداکارہ انوشکا شرما کو ان کے محبوب بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی تصویر فریم کرواکرتحفے میں دی جسے انہوں نے نہ صرف خوش دلی سے قبول کیا بلکہ ساتھی اداکار کا شکریہ بھی اداکیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رنبیر کپور اور انوشکا شرما کی فلم”بمبئی ویلویٹ“ریلیزکی گئی تھی جو باکس ا?فس پرکوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی۔

وقت اشاعت : 05/06/2015 - 12:46:14

Rlated Stars :