دبنگ خان نے جیکولین فرینینڈس کو ”کک “ مار دی

جمعہ 5 جون 2015 13:15

دبنگ خان نے جیکولین فرینینڈس کو ”کک “ مار دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی ساتھی اداکاراوٴں کے ساتھ دوستی اور ناراضگی کی خبریں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور سلو میاں کے حالیہ بیان سے ایسا لگتا ہے کہ شاید اب ان کے ساتھی اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے راستے بھی جدا ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ ہدایت کار ساجد ناڈیہ والا کے ساتھ مل کر فلم بنائیں گے لیکن ہم جب بھی کام کریں گے تو اس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس شامل نہیں ہوں گی، جیکولین کی جگہ کسی دوسری اداکارہ کا انتخاب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سلمان خان ہدایت کار ساجد ناڈیہ والا کے ساتھ مل کر فلم اپنی 2014 کی کامیاب فلم ’کک‘ کا سیکوئل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، کک میں جیکولین فرنینڈس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس سے قبل سلمان خان کی ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سے دوستی اور ناراضگی کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 05/06/2015 - 13:15:29

Rlated Stars :