ہالی ووڈ فلم” اسپائے “نے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

زلزلے کی تباہ کاریوں پر مبنی فلم سین اینڈریاس اس ہفتے 2کروڑ 64لاکھ ڈالر کما کر دوسری نمبر پر رہی

پیر 8 جون 2015 11:52

ہالی ووڈ فلم” اسپائے “نے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء) مزاح سے بھرپور نئی ہالی ووڈ فلم” اسپائے “نے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ جاسوسی کرداروں پر مبنی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم اسپائے کی کہانی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والی ایک ایسی خاتون کی ہے، جو حادثاتی طور پر انڈرکور ایجنٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لیتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کا مرکزی کردار میلیسا میککارتھی نے ادا کیا ہے، اپنی ریلیز کے 3دنوں میں فلم نے 3کروڑ ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

ہولناک زلزلے کی تباہ کاریوں پر مبنی فلم سین اینڈریاس اس ہفتے 2کروڑ 64لاکھ ڈالر کما کر دوسری نمبر پر رہی۔ سپر نیچرل ہارر تھرلر سریز انسیڈیس سلسلے کی نئی فلم ’انسیڈیس: چیپٹر3‘ 2کروڑ 30لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ فلم کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے، جسے 1نادیدہ پْراسرار قوت مسلسل تنگ کررہی ہے اور اسکے گھر میں غیر معمولی واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 08/06/2015 - 11:52:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :