فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے حلقوں کا برما میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کا اقوام متحدہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 8 جون 2015 13:07

فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے حلقوں کا برما میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کا اقوام متحدہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے حلقوں نے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا اقوام متحدہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھی برما میں مسلمانوں کے قتل و عام کو بند کروانے کے لئے عالمی سطح پر سفارتی کوششوں کا آغاز کرے ۔ اداکار ندیم ، مصطفی قریشی ، جاوید شیخ ، معمر رانا ، ریمبو ، سید نور ، بہار بیگم ، محمود اسلم ، قوی خان ، فضیلہ قاضی ، ثناء ، شبیر جان ، فرزانہ تھیم ، مدیحہ افتخار ، ماریہ واسطی ، سہیل احمد ، افتخار ٹھاکر ، گوشی خان ، گلفام ، اکرم اداس ، ندا چوہدری ، روبی انعم ، خوشبو ، ظفر خان ، قیصر پیا ، پلک رانا ، صنم ناز ، کوڈو ، خالد معین بٹ سمیت دیگر فنکاروں کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا فوری نوٹس لے اور وہاں پر مسلمانوں کا قتل عام بند کروایا جائے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستانی حکومت کو بھی سفارتی سطح پر پوری دنیا سے رابطوں کا سلسلہ شروع کرنا چاہیے تاکہ برما میں مسلمانوں کے قتل وعام کو روکا جا سکے ۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا ضمیر کیوں سو رہا ہے جب کسی غیر مسلم پر کوئی ظلم ہوتا ہے تو پوری عیسائی برادری چیخ اٹھتی ہے اور ہمارا دل بھی غیر مسلم پر ہونے والے ظلم پر روتا ہے ۔ اب پوری دنیا کو برما میں مسلمانوں پر ہونے والے بدترین مظالم پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا میں امن قائم رہ سکے ۔

وقت اشاعت : 08/06/2015 - 13:07:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :