آفرین اور لائبہ خان کی ڈرامہ”پپو چالباز“میں زبردست رقص پرفارمنس

پیر 8 جون 2015 13:22

آفرین اور لائبہ خان کی ڈرامہ”پپو چالباز“میں زبردست رقص پرفارمنس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء)اسٹیج کی نامور اداکارہ آفرین کی محفل تھیٹر میں طنزومزاح سے بھرپور اسٹیج ڈرامہ”پپوچالباز “میں زبردست رقص پرفارمنس، شائقین تھیٹر نے خوب تالیاں بجاکر داد دی، تفصیلات کے مطابق محفل تھیٹر میں جاری مذکورہ اسٹیج ڈرامے میں اداکارہ آفرین اور لائبہ خان کی رقص پرفارمنس کو شائقین تھیٹر بے حد پسند کر رہے ہیں، اس حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دونوں اداکاراؤں کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ منفرد اور معیاری ڈانس آئٹم تیار کریں جو ہماری کامیابی کی بڑی وجہ ہیں اور اسی وجہ سے شائقین ہمارے کام کو پسند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اداکار گلفام،پرویز خان، قیصر پیا، سخاوت ناز، ساجن عباس، سیلم البیلا ، ہنی البیلا، رضی خان،سمی خان اور دیگر شامل ہیں جبکہ ڈرامہ کی رائٹر اور ڈائریکٹر ناہید خانم ہیں۔

وقت اشاعت : 08/06/2015 - 13:22:05

Rlated Stars :