فواد خان اور اور باربی ڈول نظر آئیں گے ایک ساتھ

جمعہ 12 جون 2015 12:59

فواد خان اور اور باربی ڈول نظر آئیں گے ایک ساتھ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)پاکستانی چاکلیٹی ہیرو فواد خان ایک بار پھر نواب بن کر راج کرنے آرہے ہیں بڑے پردے پر، سہیل خان کی فلم مائی پنجابی نکاح میں پہلی بار کیٹ بے بی سے انکھیاں لڑائیں گے۔

(جاری ہے)

کون سا ایسا فلمساز نہیں جو فواد خان کو اپنی تخلیق کا حصہ نہ بنانا چاہئے، جبھی تو نظریں جمائے بیٹھے رہتے ہیں ان پر ،کراہے ہیں ان دنوں کپور اینڈ سنز، بیٹل آف بٹورا کی عکس بندی وہیں چن لیا ہے یش راج فلمز والوں نے انہیں ایک اور فلم میں ، سہیل خان بنارہے ہیں فلم مائی پنجابی نکاح ،کہانی ہوگی نواب خاندان کے اکلوتے بیٹے کی جو ایک جج کی بیٹی پر دل ہار بیٹھتا ہے جس کیلئے کترینہ کیف کو چنا گیا۔

فواد خان اور کترینہ کیف کی یہ پہلی فلم ہوگی جس میں دونوں ساتھ ساتھ نظر آئیں گے۔

وقت اشاعت : 12/06/2015 - 12:59:55

Rlated Stars :