لندن : رمضان المبارک کی آمد، ڈیوڈ کیمرون نے بھی مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 جون 2015 16:36

لندن : رمضان المبارک کی آمد،  ڈیوڈ کیمرون نے بھی مسلمانوں کے لیے نیک ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جون 2015 ء) : رمضان المبارک کی آمد پر ڈیوڈ کیمروں نے بھی مسلمانوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کر دیا .

(جاری ہے)

برطانیہ سے جاری ایک ویڈیو میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ رمضان مسلمانوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس ماہ میں زکوہ بھی دی جاتی ہے، ڈیوڈ کیمرون نے مسلمانوں کے اس عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں بھی مسلمانوں کی جانب سے دی جانے والی زکوۃ کی شرح دوسرے کسی بھی مسلک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے، ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ مسلمان رمضان میں یکجہتی کا درس بھی دیتے ہیں.

ماہ رمضان کی آمد پر تمام مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا. ڈیوڈ کیمرون کی جاری کی گئی اس ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ غیر مسلم بھی ہمارے مذہب اسلام سے کس قدر متاثر ہیں کہ تعریف کیے بنا رہ نہیں سکتے.

متعلقہ عنوان :