اداکارہ کنزہ ہاشمی نے عید لک سے سب کو دیوانا بنایا

کئی ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کنزہ ہاشمی لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں

منگل 10 جون 2025 13:38

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے عید لک سے سب کو دیوانا بنایا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے حسین عید لک کی تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کر کے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔روپوش ، عشق تماشہ ، گل و گلزار اور دل آویز جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کنزہ ہاشمی لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

حسن و دلکشی سے سرشار کنزہ ہاشمی کے پاکستان میں تو بے شمار فینز ہیں ہی ساتھ ساتھ بھارت میں بھی انکی فین فالوئنگ زبردست ہے۔

کنزہ ہاشمی کا ہر ایک لک فیشن کے متوالوں کا دل جیتنے میں کامیاب رہتا ہے کیونکہ وہ اپنے لباس کے حساب سے ہیئر اسٹائل اور جیولری کا بہترین انتخاب کرتی ہیں اور لک کو دلکش بنا لیتی ہیں۔عید کے موقع پر بھی کچھ ایسا ہی ہوا کہ جب کنزہ ہاشمی نے اپنی شوبز گرل گینگ کے ساتھ عید منائی اور پہلے اس دن کی ویڈیو اور پھر اپنے دلکش فوٹوشوٹ کو فینز کے ساتھ شیئر کیا تو کمنٹ سیکشن تعریف سے بھر گیا۔
وقت اشاعت : 10/06/2025 - 13:38:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :