سسپنس فلم ”دی سٹین فورڈ پرزن ایکسپریمنٹ“ پرسوں ریلیز ہو گی

جمعرات 18 جون 2015 13:09

سسپنس فلم ”دی سٹین فورڈ پرزن ایکسپریمنٹ“ پرسوں ریلیز ہو گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) سسپنس فلمیں دیکھنے والے شائقین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ہالی وڈ فلم ”دی سٹین فورڈ پرزن ایکسپریمنٹ“ کل سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی کہانی سٹین فورڈ کی ایک سائیکالوجی کلاس کے چوبیس طلبا ء کے گرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ نوجوان گارڈز اور قیدی بننے کی اداکاری کرتے ہیں جو حقیقت میں بدلنے لگتی ہے۔فلم کی ہدایتکاری کیل پیٹرک الوریز نے دی ہے جبکہ مصنف ٹم ٹال بوٹ ہیں۔ نمایاں اداکاروں میں اولیویا تھرل بے ، ایزرا ملر اور تھامس مین شامل ہیں۔ منتظر شائقین اس تھرلر فلم کو بدھ کے دن سینماگھروں میں دیکھ سکیں گے۔

وقت اشاعت : 18/06/2015 - 13:09:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :