آرنلڈ نے مومی مجسمہ بن کر لوگوں کو حیران کر دیا

پریمیئر میں آرنلڈ نے ریڈ کارپٹ پر مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی دیئے

اتوار 21 جون 2015 11:30

آرنلڈ نے مومی مجسمہ بن کر لوگوں کو حیران کر دیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) لاس اینجلس اور لندن میں مداحوں کو موقع ملا من پسند ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر سے ملنے کا ہالی ووڈ مادام تساؤ میں آرنلڈ نے مومی مجسمہ بن کر لوگوں کو حیران بھی کیا،لاس اینجلس میں ہالی ووڈ مادام تساؤ میوزیم کی رونقوں میں اضافہ کیا ہالی ووڈ ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر نے جہاں وہ مداحوں کیلئے مومی مجسمہ بنے،آرنلڈ نے جینی سز کے ہیرو کا روپ دھارا ہوا تھا،جیسے ہی کوئی مداح مجسمہ سمجھ کرتصاویر بنوانے کیلئے آتا تو آرنلڈ فوری حرکت کرنے لگ جاتے،ایک کے بعد ایک کے ساتھ یہ ہوا تو میوزمیم میں لوگ خوب محظوظ ہوئے،دوسری جانب لندن میں بھی آرنلڈ نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ گزارا وقت ، جہاں ٹرمینیٹر سیریز کے حصے جنی سیز کا رنگا رنگا پریمیئر ہوا،پریمیئر میں آرنلڈ نے ریڈ کارپٹ پر مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی دیئے۔

وقت اشاعت : 21/06/2015 - 11:30:50

Rlated Stars :