ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم’’ ہوٹل ٹرانسلونیا 2‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

فلم میں پس پردہ آواز کا جادو ایڈم سینڈلر اور سلینا گومز نے جگایا ہے‘ فلم 25 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی

اتوار 21 جون 2015 11:30

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم’’ ہوٹل ٹرانسلونیا 2‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) ہالی وڈ کی اینی میٹڈ فلم ہوٹل ٹرانسلونیا کے سیکوئل کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ کہانی ہے شرارتی چھٹکو میاں کی جس نے ویمپائرز کا جینا محال کر دیا ہے۔ویمپائرز سے بھرے اس ہوٹل کو انسانوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جہاں ڈینس ان کا خاص مہمان بنا ہے۔

(جاری ہے)

ویمپائرز اس کی حرکتوں پر حیران، پریشان ہیں لیکن پھر بھی باز نہیں آرہے اور اٹھا لے آئیں اسے اپنی دنیا میں۔ہوٹل ٹرانس لیوانیا میں شرارتیں ہیں، اوٹ پٹانگ حرکتیں ہیں اور ڈینس کی ویمپائرز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی ہے۔ فلم میں پس پردہ آواز کا جادو ایڈم سینڈلر اور سلینا گومز نے جگایا ہے۔ فلم 25 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/06/2015 - 11:30:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :