رواں سال شوبز حلقے متعدد نامور فلمی ستاروں کے بغیر عید منائیں گے

اتوار 21 جون 2015 15:23

لاہور ۔21 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) رواں سال شوبز حلقے متعدد نامور فلمی ستاروں کے بغیر عید منائیں گے۔رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک شوبز کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں جس کے باعث ان کے پرستار‘لواحقین اور شوبز حلقے ان کے بغیر عید منائیں گے ۔

(جاری ہے)

شوبز حلقوں نے اس بابرکت مہینے میں مرحومین فلم ڈائریکٹر اسلم ڈار مرحوم ‘پی ٹی وی کے پروڈیوسر جمشید فرشوری،گلوکارمنصور ملنگی،پرڈیوسر یاسین ملک ‘ فلمساز جاوید چوہدری اور عقیل روبی کیلئے مغفر ت کی دعا کی ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان ستاروں نے اپنی پیشہ وارانہ و فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث لاکھوں پاکستانی و غیر ملکی مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔

وقت اشاعت : 21/06/2015 - 15:23:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :