ہالی وڈ فلم”ٹرمینیٹر جینیسیز“ کا رنگارنگ یورپی پریمیئر

منگل 23 جون 2015 15:04

ہالی وڈ فلم”ٹرمینیٹر جینیسیز“ کا رنگارنگ یورپی پریمیئر

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) ہالی وڈ کی سائنس فکشن ایکشن فلم”ٹرمینیٹر جینیسیز“ کا رنگارنگ یورپی پریمیئر جرمنی میں ہواجس میں فلم کی اسٹار کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

(جاری ہے)

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہونیوالے اس رنگارنگ پریمیئر میں جب ٹرمینیٹر فرنچائز کے مرکزی اداکار آرنلڈ شوارزنیگر ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے تو وہاں موجود سیکڑوں مداحوں نے انکا پرجوش انداز میں استقبال کیا اور آرنلڈ کانام با آوازِ بلند پکارنا شروع کر دیا۔

فلم کے ہدایت کارایلن ٹیلر اور پوری کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور فلم میں اپنے کردار کے بارے میں تفصیلی گفتگو بھی کی۔ٹرمینیٹر جینیسیز کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح عظیم مشن انجام دیتے جدید روبوٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا ٹاسک مکمل کرتے ہوئے بڑے سے بڑا خطرہ مول لینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ایکشن سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم امریکا میں یکم جولائی جبکہ جرمنی میں9جولائی سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 23/06/2015 - 15:04:46

Rlated Stars :