عابد کشمیری ڈرامہ میں کام کرنیوالے فنکاروں کو معاوضہ دئیے بغیر غائب ہوگئے

منگل 23 جون 2015 15:16

عابد کشمیری ڈرامہ میں کام کرنیوالے فنکاروں کو معاوضہ دئیے بغیر غائب ہوگئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء ) اداکار ،ڈائریکٹر و پروڈیوسر عابد کشمیری ڈرامہ میں کام کرنیوالے فنکاروں کو معاوضہ دئیے بغیر غائب ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق الحمرا ہال نمبر llمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ”سب تیز ہیں “کی ڈیٹ اداکار افروزخان نے عابد کشمیری کو فروخت کردی تھی جس کے بعد عابد کشمیری نے الحمراء میں اسٹیج ڈرامہ ”سب تیز ہیں “6جون سے شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ میں نقصان کے خدشے کو دیکھتے ہوئے عابد کشمیری اداکاروں کو معاوضہ دئیے بغیر نکل گئے جس پر ڈرامہ میں کام کرنے والے فنکاروں نے شدید احتجاج کیا ہے اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی ڈرامہ پرڈیوسروں کو الحمرا میں ہمیشہ کیلئے بین کیاجائے ۔ ذرائع کے مطابق ڈرامے کے معاون پروڈیوسر محمد یوسف ہیں جو اس سے پہلے بھی فنکاروں کا معاوضہ ہڑپ کرنے کے معاملے میں بدنا م ہیں ۔اس حوالے سے جب عابد کشمیری سے رابطہ کیا گیا تو ان کا موبائل آف ہونے کی وجہ سے رابطہ نہ ہو سکا ۔

وقت اشاعت : 23/06/2015 - 15:16:56

Rlated Stars :