فلم ’’کنگ ‘‘کے سیٹ پرشاہ رخ خان زخمی ،ایک ماہ آرام کا مشورہ

ہفتہ 19 جولائی 2025 12:41

فلم ’’کنگ ‘‘کے سیٹ پرشاہ رخ خان زخمی ،ایک ماہ آرام کا مشورہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی فلم ’’کنگ ‘‘کے سیٹ پرشوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ،جنہیں ایک ماہ آرام کرنے کامشورہ دیاگیا۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں 60سالہ شاہ رخ خان ممبئی کے گولڈن ٹوبیکو اسٹوڈیو میں ایک فلم کیلئے ایکشن مناظر کی شوٹنگ کر رہے تھے، جہاں ان کے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا اور وہ زخمی ہو گئے۔

بالی وڈ ہنگامہ کو ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ شاہ رخ اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طبی امداد کیلئے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ کوئی سنگین نوعیت کی چوٹ نہیں ہے، بلکہ زیادہ تر ایک عضلاتی چوٹ ہے، شاہ رخ خان نے ماضی میں اسٹنٹ کرتے ہوئے کئی مرتبہ اپنے جسم کے مختلف عضلات زخمی کیے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سرجری کے بعد شاہ رخ خان کو ایک ماہ کا آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ،اس لیے فلم کنگ کا اگلا شوٹنگ شیڈول اب ستمبر یا اکتوبر میں شروع ہوگا، کیونکہ شاہ رخ خان کو مکمل صحت یابی تک آرام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، جولائی سے اگست تک فلم سٹی، گولڈن ٹوبیکو اسٹوڈیو اور YRFمیں فلم کنگ کی شوٹنگ کیلئے کی گئی بکنگز کو ملتوی کر دیا گیا ہے اور نئی ہدایات تک شوٹنگ روک دی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 19/07/2025 - 12:41:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :