مجھے تو کبھی کسی مداح نے بھی شادی کی پیشکش نہیں کی، نورین گلوانی کا شکوہ

ہفتہ 19 جولائی 2025 21:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ نورین گلوانی نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں کبھی کسی مداح نے شادی کی پیشکش نہیں کی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنی شادی کیلئے دعا کرتی ہوں لیکن میری شادی نہیں ہو رہی، جس پر میزبان نے سوال کیا کہ کیوں آپ کیا کبھی ایسا شخص نہیں ملا ۔

میزبان کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ جو ملا مجھے وہ سمجھ نہیں آیا جس پر میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو کیسے شخص کی تلاش ہے ۔

(جاری ہے)

نورین گلوانی نے اپنے آئیڈل کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا، مجھے ایسا شخص چاہیے جسے جانوروں اور فطرت سے محبت ہو، دراز قد، سپورٹس مین، اچھی عادت، عاجز مزاج ہو پھر چاہے وہ کسی تخلیقی شعبے سے تعلق نہ رکھے لیکن کوئی کام ضرور کرتا ہو۔اداکارہ کا جواب سن کر میزبان نے کہا کہ یہ تو زیادہ ڈیمانڈ نہیں ہے، کبھی کسی مداح نے تو شادی کی پیشکش کی ہوگی۔میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے شکوہ کیا کہ نہیں کبھی کسی مداح نے بھی شادی کی پیشکش نہیں کی بس پرائیوٹ میسجز میں عجیب و غریب پیغام بھیجتے رہتے ہیں جیسے یہ دل آپ کا ہوا، وغیرہ۔

وقت اشاعت : 19/07/2025 - 21:58:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :