کامیڈی فلم ”آئی لو نیو ائیر‘10جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 26 جون 2015 11:41

کامیڈی فلم ”آئی لو نیو ائیر‘10جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) ڈھائی کلو کے ہاتھ والے ڈائیلاگ سے بالی وڈ میں منفرد پہچان بنانے والے سنی دیول اور کنگنا رناوٹ کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ’آئی لو نیو ائیر‘ کے لئے پاکستانی پاپ سنگر فلک شبیر کے گانے ’جدائی‘ کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ ’جدائی‘ کے بولوں پر مشتمل اس سونگ کو نا صرف فلک شبیر نے گایا ہے، بلکہ وہ اس کے میوزک ڈائیریکٹر بھی ہیں اور انھوں نے اسے لکھا بھی خود ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار و رائٹرز رادھیکا راؤ اور ونے ساپرو کی اس فلم میں سنی دیول اور کنگنا رناوٹ کے ساتھ تنیشہ چیڑجی، پریم چوپڑا اور پرکاش راج اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بھوشن اور کرشن کمار کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی نیو ائیر کے موقع پر نیویارک میں ملنے والے 2افراد کے گرد گھومتی ہے، جس کی موسیقی پریتم چکربرتی نے دی ہے۔ رومانس اور کامیڈی سے بھرپور یہ فلم 30دسمبر 2013میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی، لیکن نا معلوم وجوہات کے بعد اب2 سال کی تاخیر سے 10جولا ئی 2015کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 26/06/2015 - 11:41:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :