مارول اسٹوڈیوز کو نیا اسپائیڈرمین مل گیا

اسپائیڈر مین کے کردار کے لیے ٹام ہالینڈ کا انتخاب کیا گیا ہے

جمعہ 26 جون 2015 11:54

مارول اسٹوڈیوز کو نیا اسپائیڈرمین مل گیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) مارول اسٹوڈیوز کو نیا اسپائیڈرمین مل گیا۔ ٹام ہالینڈ اگلی فلم میں ہیرو کا کردار نبھائیں گے۔ شوٹنگ جلد شروع ہوگی، دو سال بعد ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلموں میں اسپائیڈر مین کا اہم کردار سب سے پہلے ٹوبی میگوائر Tobey Maguire اور پھر اینڈریو گارفیلڈAndrew Garfieldنے نبھا یا تھا، لیکن اب اس کردار کے لئے ٹام ہالینڈ کو منتخب کیا گیا ہے۔ 19سال کے ٹام ہالینڈ کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں دی امپاسیبل شامل ہے، وہ 2017ء میں آنے والی فلم کیپٹن امریکا سول وار میں بھی نظر آئیں گے۔

وقت اشاعت : 26/06/2015 - 11:54:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :