ارجن کپور نے اپنی 30 ویں سالگرہ منائی

جمعہ 26 جون 2015 16:02

ارجن کپور نے اپنی 30 ویں سالگرہ منائی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) بالی وڈ کے اداکار ارجن کپور نے اپنی 30 ویں سالگرہ منائی ۔ 26 جون 1985 کو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں مونا شوری وار بنی کپور کے گھر جنم لینے والے ارجن کپور بالی وڈ کی نامور ہیروئن سری دیوی کے سوتیلے بیٹے ہونے کے ساتھ ساتھ انیل کپور اور سنجے کپور کے کزن ہیں ۔

(جاری ہے)

بارہویں جماعت کے بعد تعلیم سے قطع تعلق کرنے والے ارجن کپور کی بالی وڈ مں آمد بحیثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہوئی انہوں نے ” کل ہونا ہو “ ” نو انٹری “ ” سلام عشق “ اور ” وانٹڈ“ جیسی فلموں کے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ۔

وقت اشاعت : 26/06/2015 - 16:02:43

Rlated Stars :