ریچا چڈافلم میں صحافی کا کردار نبھائیں گی

جمعہ 26 جون 2015 16:05

ریچا چڈافلم میں صحافی کا کردار نبھائیں گی

ممبئی ۔ 26 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈافلم” چاک اینڈ ڈسٹر“ میں صحافی کا کردار نبھائیں گی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ اپنی آئندہ فلم”چاک اینڈ ڈسٹر“ میں صحافی کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گی اگرچہ فلم میں ان کا کردار مختصر ہوگا اس کے باوجود ان کا کردار مضبوط اورجاندار ہوگا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ فلم کی عکسبندی وہ حقیقی نیوز سٹوڈیو میں کرا رہی ہیں۔ انہیں ضرورت پڑتی ہے تو وہ یہاں کے ماہر جرنلسٹ سے رہنمائی بھی لیتی ہیں۔ فلم میں پہلی بار میک اپ آرٹسٹ سبھاش سنگھ پروڈیوسرکے فرائض سرانجام دیں گے۔ فلم کی دیگرکاسٹ میں شبانہ اعظمی، جوہی چاولہ، انوپم کھیر، جیکی شروف، زرینہ وہاب، آریا بابر اور دیویا دتہ شامل ہیں ۔ فلم جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔

وقت اشاعت : 26/06/2015 - 16:05:32

Rlated Stars :