کوک سٹوڈیو میں سینئر گلوکاروں کی واپسی

پیر 29 جون 2015 13:26

کوک سٹوڈیو میں سینئر گلوکاروں کی واپسی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)بلال مقصود نے چاہے خاموشی اختیار ہی کیوں نہ کر رکھی ہو، لیکن میڈیا کوک سٹوڈیو کے نئے سیزن میں شرکت کرنے والے گلوکاروں کے نام ظاہر کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق، مشہور میوزک شو کے نئے سیزن میں عارف لوہار اور علی عظمت جیسے منجھے ہوئے فنکار دکھائی دیں گے۔یہ فنکار اس سے قبل کوک سٹوڈیو کے سابق پروڈیوسر روحیل حیات کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔اچھی خبر یہ بھی ہے کہ استاد حامد علی خان اور مائی دھائی بھی اس مرتبہ اپنے سر کے رنگ بکھیریں گے۔ اتنے بڑے نام نئے سیزن میں کیسا پرفارم کریں یہ دیکھنے کیلئے ہم سب ہی منتظر ہیں۔

وقت اشاعت : 29/06/2015 - 13:26:08

Rlated Stars :